سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ مَا رُوِيَ مِنْ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ» باب: : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان منقول ہے : ” دونوں کان سر کا حصہ ہیں “
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ خُشَيْشٍ ، نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ سِنَانِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، أَنَّهُ وَصَفَ وُضُوءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " كَانَ إِذَا تَوَضَّأَ مَسَحَ مَاقَيْهِ بِالْمَاءِ " . قَالَ : فَقَالَ أَبُو أُمَامَةَ : الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ ؟ قَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ : الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ ، إِنَّمَا هُوَ قَوْلُ أَبِي أُمَامَةَ ، فَمَنْ قَالَ غَيْرَ هَذَا فَقَدْ بَدَّلَ ، أَوْ كَلِمَةً قَالَهَا سُلَيْمَانُ أَيْ أَخْطَأَ . خَالَفَهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، رَوَاهُ عَنْ سِنَانِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " إِذَا تَوَضَّأَ غَسَلَ مَاقَيْهِ بِإِصْبَعَيْهِ " ، وَلَمْ يَذْكُرِ الأُذُنَيْنِ .شہر بن حوشب نامی راوی نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا طریقہ بیان کیا تو یہ بات بیان کی: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کرتے تھے تو پانی کے ذریعے اپنی آنکھوں کے کناروں کا مسح کیا کرتے تھے۔ سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات بھی بیان کی ہے: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ سلیمان بن حرب نے یہ بات بیان کی ہے: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ یہ بات سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کا قول ہے، جو شخص اس کے علاوہ کوئی اور بات کہتا ہے (یعنی اس کو حدیث قرار دیتا ہے) تو اس نے تبدیلی کی۔ یہاں پر سلیمان نامی راوی نے کوئی اور بات کہی تھی، جس کا مطلب یہی تھا: اس نے غلطی کی ہے۔ بعض دیگر راویوں نے اس سے مختلف بات نقل کی ہے، انہوں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کرتے تھے تو آپ اپنی انگلیوں کے ذریعے دونوں آنکھوں کے گوشوں کو دھویا کرتے تھے۔ تاہم انہوں نے اس روایت میں دونوں کانوں کا تذکرہ نہیں کیا۔