سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ مَا رُوِيَ مِنْ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ» باب: : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان منقول ہے : ” دونوں کان سر کا حصہ ہیں “
حدیث نمبر: 359
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، نا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، نا حَمَّادٌ ، عَنْ سِنَانٍ ، عَنْ شَهْرٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَوْ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " ، بِالشَّكِّ.محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے۔ راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں: سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات فرمائی ہے: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ یعنی اس روایت میں شک پایا جاتا ہے۔