سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ مَا رُوِيَ مِنْ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ» باب: : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان منقول ہے : ” دونوں کان سر کا حصہ ہیں “
حدیث نمبر: 357
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، وأَبُو حَامِدٍ الْحَضْرَمِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالا : ثنا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ الزِّيَادِيُّ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ سِنَانِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " وَكَانَ يَمْسَحُ عَلَى الْمَاقَيْنِ ، وَأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسَحَ رَأْسَهُ مَرَّةً وَاحِدَةً . شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ . وَقَدْ وَقَفَهُ سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ حَمَّادٍ وَهُوَ ثِقَةٌ ثَبْتٌ.محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ (انہوں نے یہ بات بھی بیان کی ہے:) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دونوں آنکھوں کے گوشوں کا بھی مسح کیا کرتے تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سر مبارک کا ایک مرتبہ مسح کیا کرتے تھے۔ اس روایت کا راوی شہر بن حوشب مستند نہیں ہے۔ سلیمان بن حرب نامی راوی نے اس روایت کو ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور یہ راوی ثقہ اور مستند ہیں۔