سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ مَا رُوِيَ مِنْ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ» باب: : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان منقول ہے : ” دونوں کان سر کا حصہ ہیں “
حدیث نمبر: 355
حَدَّثَنَا بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ ، نا عَلِيُّ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ زِيَادٍ الأَحْمَرُ ، نا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نا أَشْعَثُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " . رَفَعَهُ عَلِيُّ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحِيمِ ، وَالصَّوَابُ مَوْقُوفٌ ، وَالْحَسَنُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي مُوسَى.محمد محی الدین
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ اس روایت کو علی بن جعفر نامی راوی نے ”مرفوع“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، لیکن زیادہ درست یہ ہے، یہ روایت ”موقوف“ ہے، اس روایت کے راوی حسن نے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے احادیث کا سماع نہیں کیا ہے۔