سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ مَا رُوِيَ مِنْ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ» باب: : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان منقول ہے : ” دونوں کان سر کا حصہ ہیں “
حدیث نمبر: 344
حَدَّثَنَا بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، ثنا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نا أَبُو مُطِيعٍ الْخُرَاسَانِيُّ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ ، عَنْ جَابِرٍ عَنْ عَطَاءٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ الْمَضْمَضَةَ وَالاسْتِنْشَاقَ مِنْ وَظِيفَةِ الْوُضُوءِ لا يَتِمُّ الْوُضُوءُ إِلا بِهِمَا ، وَالأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " . وَرَوَاهُ عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ الْمَكِّيُّ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسِ مَوْقُوفًا.محمد محی الدین
عطاء نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا وضو کے ان اعمال میں سے ایک ہے، جن کے بغیر وضو مکمل نہیں ہوتا اور دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ اس روایت کو عمر بن قیس نامی راوی نے اپنی سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔