سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ مَا رُوِيَ مِنْ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ» باب: : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان منقول ہے : ” دونوں کان سر کا حصہ ہیں “
حدیث نمبر: 334
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ النَّحَّاسِ ، نا أَبُو بَدْرٍ عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ . ح وَحَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ ، قَالَ : كَتَبَ إِلَيْنَا عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نا كَثِيرُ بْنُ شَيْبَانَ ، قَالَ : نا الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " تَمَضْمَضُوا وَاسْتَنْشِقُوا وَالأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " . الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ . مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”(وضو کرتے ہوئے) کلی کرو اور ناک میں پانی ڈالو اور دونوں کان سر کا حصہ ہیں (یعنی سر کی طرح کانوں پر بھی مسح کیا جائے گا)۔“ اس روایت کا راوی ربیع بن بدر متروک الحدیث ہے۔