سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ مَا رُوِيَ مِنْ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ» باب: : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان منقول ہے : ” دونوں کان سر کا حصہ ہیں “
حدیث نمبر: 332
حَدَّثَنَا بِهِ أَبِي ، نا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْبَاغِنْدِيُّ ، ثنا أَبُو كَامِلٍ بِهَذَا . تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو كَامِلٍ عَنْ غُنْدَرٍ ووُهِمَ عَلَيْهِ فِيهِ تَابَعَهُ الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ . وَالصَّوَابُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، مُرْسَلا . فَأَمَّا حَدِيثُ الرَّبِيعِ بْنِ بَدْرٍ.محمد محی الدین
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے، جس میں بعض مقام پر راوی کو وہم ہوا ہے۔ اس روایت کا تابع بھی موجود ہے لیکن اس کو نقل کرنے والا راوی متروک ہے۔ تاہم زیادہ درست یہ ہے، یہ روایت سلیمان بن موسیٰ نامی راوی کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ”مرسل“ روایت کے طور پر منقول ہے۔