سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ مَا رُوِيَ مِنْ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ» باب: : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان منقول ہے : ” دونوں کان سر کا حصہ ہیں “
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَيُّوبَ الْمُعَدَّلُ ، بِالرَّمْلَةِ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ وُهَيْبٍ الْغَزِّيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ " . كَذَا قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ . وَرَفْعُهُ أَيْضًا وَهْمٌ . وَرَوَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَاضِي غَزَّةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي السَّرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، وَرَفْعُهُ أَيْضًا وَهْمٌ وَوَهِمَ فِي ذِكْرِ الثَّوْرِيِّ . وَإِنَّمَا رَوَاهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَخِي عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْهُ مَوْقُوفًا.سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ راوی نے اس روایت کو اسی طرح ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے، لیکن یہ ان کا وہم ہے، جبکہ دیگر راویوں نے بھی اسے عبید اللہ کے حوالے سے ”مرفوع“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، لیکن یہ بھی ان کا وہم ہے، اس کے علاوہ ثوری نامی راوی کا ذکر کرنے میں بھی راوی کو وہم واقع ہوا ہے، تاہم ایک اور سند کے ہمراہ یہ روایت سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ”موقوف“ روایت کے طور پر منقول ہے۔