حدیث نمبر: 2742
ثنا ثنا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَغَوِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، قَالَ : " رَأَيْتُ أَبَا سَعِيدٍ ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ ، وَابْنَ عُمَرَ ، وَجَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ إِذَا اسْتَلَمُوا الْحَجَرَ قَبَّلُوا أَيْدِيَهُمْ " ، فَقُلْتُ : وَابْنُ عَبَّاسٍ ؟ فَقَالَ : وَابْنُ عَبَّاسٍ حَسِبْتُهُ كَثِيرًا.محمد محی الدین
عطاء بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوسعید خدری، سیدنا ابوہریرہ، سیدنا عبداللہ بن عمر، سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم کو دیکھا ہے، یہ حضرات جب حجر اسود کو استلام کرتے تھے، تو اپنے ہاتھوں کو بوسہ دیا کرتے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا: ”آپ نے سیدنا ابن عباس کو بھی ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”سیدنا ابن عباس کو میں نے کئی دفعہ ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“