حدیث نمبر: 2533
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ . ح وَنا الْحُسَيْنُ ، وَالْقَاسِمُ ابْنَا إِسْمَاعِيلَ ، قَالا : حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ . ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا أَبُو كُرَيْبٍ ، نا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قَالُوا : نا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : نَحَرْنَا يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ سَبْعِينَ بَدَنَةً ، الْبَدَنَةُ عَنْ سَبْعَةٍ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَئِذٍ : " لِيَشْتَرِكِ النَّفْرُ فِي الْهَدْيِ " . لَفْظُ ابْنِ مَهْدِيٍّ.محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے صلح حدیبیہ کے موقع پر ستر اونٹ قربانی کیے تھے، ایک اونٹ سات آدمیوں کی طرف سے تھا، اس دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی تھی: ”چند لوگ مل کر ایک جانور قربان کر لیں۔“ روایت کے یہ الفاظ ابن مہدی نامی راوی کے ہیں۔