حدیث نمبر: 2528
نا أَبُو هُرَيْرَةَ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ حَمْزَةَ ، نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ أَبُو زَيْدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ ، نا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَن النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ أَهْدَى تَطَوُّعًا ثُمَّ عَطِبَتْ ، فَإِنْ شَاءَ بَدَّلَ ، وَإِنْ شَاءَ أَكَلَ ، وَإِنْ كَانَ نَذْرًا فَلْيُبَدِّلْ " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص نفلی طور پر قربانی کا جانور بھیجے اور پھر وہ جانور (گم ہو جائے یا مر جائے)، تو اگر وہ شخص چاہے، تو اس کے بدلے میں دوسرا جانور دے، تو اگر وہ چاہے، تو اسے کھا لے، لیکن اگر وہ جانور نذر کا ہو، تو اب اسے بدلے میں دوسرا جانور دینا پڑے گا۔“