حدیث نمبر: 2526
نا الْقَاضِي بَدْرُ بْنُ الْهَيْثَمِ ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ ، نا أَبُو مُعَاوِيَةَ . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، نا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، نا سَعْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا سَاقَتْ بَدَنَتَيْنِ فَضَلَتَا ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا ابْنُ الزُّبَيْرِ بَدَنَتَيْنِ مَكَانَهُمَا ، قَالَ : فَنَحَرَتْهُمَا ، ثُمَّ وَجَدَتِ الْبَدَنَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ فَنَحَرَتْهُمَا ، وَقَالَتْ : " هَكَذَا السُّنَّةُ فِي الْبُدْنِ " .محمد محی الدین
قاسم بن محمد، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں بیان کرتے ہیں: وہ قربانی کے دو جانور ساتھ لے کر (حج کے لیے) آئی تھیں، وہ دونوں گم ہو گئے، تو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کی جگہ دو مزید جانور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں بھجوائے۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان دونوں کو ذبح کروا دیا، اس کے بعد ان کے پہلے والے جانور بھی مل گئے، تو سیدہ عائشہ نے انہیں بھی ذبح کروا دیا اور یہ بتایا: قربانی کے جانوروں کے بارے میں سنت یہی ہے۔