حدیث نمبر: 2491
نا نا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا الرَّمَادِيُّ ، أنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، بِهَذَا وَقَالَ : حَسْبُكُمْ سُنَّةُ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، " أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ يَشْتَرِطُ ، فَإِنْ حَبَسَ أَحَدُكُمْ حَابِسٌ ، فَإِذَا وَصَلَ الْبَيْتَ طَافَ بِهِ ، وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ، وَيَحْلِقُ وَيُقَصِّرُ وَعَلَيْهِ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ ".
محمد محی الدین

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ نقل کی گئی ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: (انہوں نے فرمایا) ”تمہارے نبی کی سنت کافی ہے، آپ نے کوئی شرط مقرر نہیں کی تھی، اگر کوئی شخص کسی وجہ سے سفر جاری نہ رکھ سکے، تو جب بھی وہ اللہ کے گھر تک پہنچ جائے، تو اس کا طواف کرے، صفا و مروہ کا طواف کرے اور پھر سر منڈوا لے یا بال چھوٹے کر لے اور اس پر اس سال حج کرنا لازم ہو گا۔“

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الحج / حدیث: 2491
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1810، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1324، 1327، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2771 ، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 3735، 3736، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 942، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2490، 2491، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4975»