حدیث نمبر: 2480
نا نا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، نا أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيُّ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " الْمُحْرِمُ يَشُمُّ الرَّيْحَانَ ، وَيَدْخُلُ الْحَمَّامَ ، وَيَنْزِعُ ضِرْسَهُ ، وَيَفْقَأُ الْقُرْحَةَ ، وَإِذَا انْكَسَرَ ظَفْرَةُ أَمَاطَ عَنْهُ الأَذَى " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: حالت احرام والا شخص ریحان (نامی خوشبودار) پھول کو سونگھ سکتا ہے، وہ حمام میں داخل ہو سکتا ہے، دانت نکلوا سکتا ہے، پھوڑے کو چیر سکتا ہے، جب اس کا ناخن ٹوٹ جائے، تو اپنے آپ سے تکلیف دہ چیز کو دور کر سکتا ہے۔