حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ ، قَالا : نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ ، نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، أَنَّ عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ ، وَقَفَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يُوشِكُ أَنْ تَخْرُجَ الْمَرْأَةُ مِنَ الْحِيرَةِ بِغَيْرِ جِوَارِ أَحَدٍ ، حَتَّى تَحُجَّ الْبَيْتَ ، وَيُوشِكُ أَنْ يَفِيضَ الْمَالُ حَتَّى يَغْتَمَ الرَّجُلُ مَنْ يَقْبَلُ مِنْهُ صَدَقَتَهُ " . قَالَ : فَرَأَيْتُ الْمَرْأَةَ تَخْرُجُ بِغَيْرِ جِوَارِ أَحَدٍ حَتَّى تَحُجَّ الْبَيْتَ ، مُخْتَصَرٌ .سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر ٹھہرے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”عنقریب وہ وقت آئے گا، جب ایک عورت کسی شخص کی پناہ میں آئے بغیر ’’حیرہ‘‘ (نامی جگہ) سے روانہ ہو گی، یہاں تک کہ وہ بیت اللہ کا حج کر لے گی اور عنقریب وہ وقت آئے گا، جب مال اتنا زیادہ ہو جائے گا کہ آدمی یہ آرزو کرے گا کہ اس صدقہ لینے والا کوئی شخص مل جائے۔“ سیدنا عدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ایک عورت کو دیکھا کہ وہ کسی کی پناہ میں آئے بغیر روانہ ہوئی، یہاں تک کہ اس نے بیت اللہ کا حج کیا۔ یہ روایت مختصر ہے۔