حدیث نمبر: 2366
حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ ثَابِتٍ الصَّيْدَلانِيُّ ، ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ حَامِدُ بْنُ الشَّاذِي الْكَجِّيُّ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ الْبَلْخِيُّ أَخُو عِصَامِ بْنِ يُوسُفَ ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ الْخُوَارِزْمِيُّ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَاصِمًا الأَحْوَلَ أَيَسْتَاكُ الصَّائِمُ ؟ قَالَ : نَعَمْ " ، قُلْتُ : " بِرَطْبِ السِّوَاكِ وَيَابِسِهِ ؟ قَالَ : نَعَمْ " ، قُلْتُ : " أَوَّلَ النَّهَارِ وَآخِرَهُ ؟ قَالَ : نَعَمْ " ، قُلْتُ : " عَمَّنْ ؟ قَالَ : عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " . أَبُو إِسْحَاقَ الْخُوَارِزْمِيُّ ضَعِيفٌ.
محمد محی الدین

ابواسحاق خوارزمی بیان کرتے ہیں: میں نے عاصم احول سے سوال کیا: کیا روزہ دار شخص مسواک کر سکتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں!“ میں نے دریافت کیا: تر اور خشک دونوں طرح کی مسواک کر سکتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں!“ میں نے سوال کیا: دن کے ابتدائی یا آخری دونوں حصوں میں کر سکتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں!“ میں نے دریافت کیا: یہ بات کس سے منقول ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے۔“ اس روایت کا راوی ابواسحاق خوارزمی ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الصيام / حدیث: 2366
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف ، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8417، 8418، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2366»
«قال الدارقطني: أبو إسحاق الخوارزمي ضعيف»