سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ وُلُوغِ الْكَلْبِ فِي الْإِنَاءِ باب: : کتے کا برتن میں منہ ڈالنا
حدیث نمبر: 185
نا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، نا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ ، نا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " طَهُورُ إِنَاءِ أَحَدِكُمْ إِذَا وَلَغَ فِيهِ الْكَلْبُ ، أَنْ يَغْسِلَهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ أُولاهُنَّ بِالتُّرَابِ " . الأَوْزَاعِيُّ دَخَلَ عَلَى ابْنِ سِيرِينَ فِي مَرَضِهِ ، وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ.محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی شخص کے برتن کو پاک کرنے کا طریقہ، جب اس میں کتے نے منہ ڈال دیا ہو، یہ ہے: اسے سات مرتبہ دھولے اور اس میں سے پہلی مرتبہ مٹی کے ذریعے صاف کرے۔“ امام اوزاعی، ابن سیرین کی خدمت میں اس وقت حاضر ہوئے تھے جب وہ بیمار تھے۔ امام اوزاعی نے ابن سیرین سے احادیث کا سماع نہیں کیا ہے۔