سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ الرَّجُلِ يَذْكُرُ صَلَاةً وَهُوَ فِي أُخْرَى باب: : جس شخص کو نماز کے دوران دوسری نماز یاد آجائے (یعنی جو اس نے ادا نہیں کی تھی) ؟
حدیث نمبر: 1559
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثنا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُمَحِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : " إِذَا نَسِيَ أَحَدُكُمْ صَلاتَهُ فَلَمْ يَذْكُرْهَا إِلا وَهُوَ مَعَ الإِمَامِ فَلْيُصَلِّ مَعَ الإِمَامِ ، فَإِذَا فَرَغَ مِنْ صَلاتِهِ فَلْيُصَلِّ الصَّلاةَ الَّتِي نَسِيَ ، ثُمَّ لِيُعِدْ صَلاتَهُ الَّتِي صَلَّى مَعَ الإِمَامِ " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”جب کوئی شخص کوئی نماز بھول جائے اور پھر اسے وہ نماز اس وقت یاد آئے، جب وہ امام کی اقتداء میں ہو، تو اسے چاہیے کہ امام کی اقتداء والی نماز ادا کر لے، جب اس نماز سے فارغ ہو جائے، تو پھر وہ نماز ادا کرے، جسے وہ بھول گیا تھا، پھر اسے چاہیے کہ اس نماز کو دوبارہ ادا کرے، جو اس نے امام کے ساتھ ادا کی تھی۔“