سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ الرَّجُلِ يَذْكُرُ صَلَاةً وَهُوَ فِي أُخْرَى باب: : جس شخص کو نماز کے دوران دوسری نماز یاد آجائے (یعنی جو اس نے ادا نہیں کی تھی) ؟
حدیث نمبر: 1558
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، نا بَقِيَّةُ ، حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ أَبِي عُمَرَ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا نَسِيَ أَحَدُكُمُ الصَّلاةَ فَذَكَرَهَا وَهُوَ فِي صَلاةٍ مَكْتُوبَةٍ فَلْيَبْدَأْ وَهُوَ فِيهَا ، فَإِذَا فَرَغَ مِنْهَا صَلَّى الَّتِي نَسِيَ " . عُمَرُ بْنُ أَبِي عُمَرَ مَجْهُولٌ.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جب کوئی شخص کوئی نماز بھول جائے اور پھر وہ نماز اسے اس وقت یاد آئے، جب وہ کوئی دوسری نماز پڑھ رہا ہو، تو اسے چاہیے کہ پہلے اپنی موجودہ نماز ادا کر لے، جب اس سے فارغ ہو جائے، تو پھر وہ نماز ادا کرے، جسے وہ بھول گیا تھا۔“