سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ الْحَثِّ لِجَارِ الْمَسْجِدِ عَلَى الصَّلَاةِ فِيهِ إِلَّا مِنْ عُذْرٍ باب: : مسجد کے پڑوس میں (یعنی قریب) رہنے والے شخص کو اس بات کی ترغیب دینا کہ وہ مسجد میں نماز ادا کرے ، البتہ اگر کوئی عذر ہو تو (حکم مختلف ہے) ۔
حدیث نمبر: 1554
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، حَدَّثَنِي الْمُطَّلِبُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ السَّبِيعِيِّ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : " مَنْ كَانَ جَارَ الْمَسْجِدِ فَسَمِعَ الْمُنَادِيَ يُنَادِي فَلَمْ يُجِبْهُ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ فَلا صَلاةَ لَهُ " .محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جو شخص مسجد کے پڑوس میں رہتا ہو اور موذن کو اذان دیتے ہوئے سنے اور کوئی عذر کے بغیر (نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد میں) نہ آئے، تو اس کی نماز نہیں ہوتی۔“