سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابٌ: لَا يُصَلِّي مَكْتُوبَةً فِي يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ باب: : ایک ہی فرض نماز دن میں دو مرتبہ نہیں ادا کی جائے گی
حدیث نمبر: 1544
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، ثنا أبِي ، نا أَبُو أُسَامَةَ ، أَخْبَرَنِي حُسَيْنُ بْنُ ذَكْوَانَ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ مَوْلَى مَيْمُونَةَ ، قَالَ : أَتَيْتُ عَلَى ابْنِ عُمَرَ ذَاتَ يَوْمٍ وَهُوَ جَالِسٌ بِالْبَلاطِ وَالنَّاسُ فِي صَلاةِ الْعَصْرِ ، فَقُلْتُ : أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، النَّاسُ فِي الصَّلاةِ ؟ قَالَ : إِنِّي قَدْ صَلَّيْتُ ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " لا تُصَلَّى صَلاةً مَكْتُوبَةً فِي يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ " . تَفَرَّدَ بِهِ حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ . وَاللَّهُ أَعْلَمُ.محمد محی الدین
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے غلام سلیمان بیان کرتے ہیں: ایک دن میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا، وہ اس وقت بلاط میں بیٹھے ہوئے تھے اور لوگ اس وقت عصر کی نماز ادا کر رہے تھے، میں نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! لوگ نماز پڑھ رہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ”میں نماز ادا کر چکا ہوں (اب میں اس لیے لوگوں کے ساتھ یہ نماز ادا نہیں کر رہا)، کیونکہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ایک فرض نماز ایک دن میں دو مرتبہ ادا نہیں کی جائے گی۔“