سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ مَنْ كَانَ يُصَلِّي الصُّبْحَ وَحْدَهُ ثُمَّ أَدْرَكَ الْجَمَاعَةَ فَلْيُصَلِّ مَعَهَا باب: : جو شخص صبح کی نماز تنہا ادا کر چکاہو، پھر وہ جماعت کو بھی پالے تو وہ جماعت کے ساتھ بھی نماز ادا کرے ۔
حدیث نمبر: 1535
ثنا أَبُو بَكْرٍ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، وَحَاجِبُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالا : ثنا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ . وَقَالَ : " فَصَلُّوا مَعَهُ وَاجْعَلُوهَا سُبْحَةً " . خَالَفَهُمَا أَبُو عَاصِمٍ النَّبِيلُ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ.محمد محی الدین
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ساتھ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”تو تم لوگ اس کے ساتھ نماز ادا کر لو اور اسے نفل نماز قرار دو۔“ بعض دیگر راویوں نے اس کے برخلاف روایت نقل کی ہے۔