حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، نا أَبِي ، وَشُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ ، قَالا : نا اللَّيْثُ ، نا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلالٍ ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا ، فَقَرَأَ ص ، فَلَمَّا مَرَّ بِالسَّجْدَةِ نزل فَسَجَدَ وَسَجَدْنَاهَا مَعَهُ ، وَقَرَأَهَا مَرَّةً أُخْرَى ، فَلَمَّا بَلَغَ السَّجْدَةَ تَشِزْنَا لِلسُّجُودِ ، فَلَمَّا رَآنَا قَالَ : " إِنَّمَا هِيَ تَوْبَةُ نَبِيٍّ ، وَلَكِنِّي أَرَاكُمْ قَدِ اسْتَعْدَدْتُمْ لِلسُّجُودِ ، فَنَزَلَ وَسَجَدَ وَسَجَدْنَا " .سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں خطبہ دے رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورة ص کی تلاوت کی، جب آپ سجدے سے متعلق مقام پر پہنچے، تو آپ منبر سے نیچے اترے، آپ نے سجدہ کیا، آپ کے ساتھ ہم نے بھی سجدہ کیا، پھر آپ نے دوبارہ اس سورت کی تلاوت کی، جب آپ سجدے کے مقام پر پہنچے، تو ہم سجدہ کرنے کے لیے تیار تھے، جب آپ نے ہمیں ملاحظہ کیا، تو فرمایا: ”یہ ایک نبی کی توبہ کا واقعہ ہے اور میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ تم لوگ سجدہ کرنے کے لیے تیار ہو۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے اترے، آپ نے سجدہ کیا، تو ہم نے بھی سجدہ کیا۔