حدیث نمبر: 1514
حَدَّثَنَا ابْنُ مَنِيعٍ نَا الْقَوَارِيرِيُّ ، نا سُفْيَانُ بْنُ حَبِيبٍ ، نا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ فِي سُجُودِ الْقُرْآنِ : " سَجَدَ وَجْهِي لِلَّذِي خَلَقَهُ ، وَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ بِحَوْلِهِ وَقُوَّتِهِ " .محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ تلاوت میں یہ پڑھا کرتے تھے: ”میرا چہرہ اس ذات کی بارگاہ میں جھکا ہوا ہے، جس نے اسے پیدا کیا ہے، اسے سماعت اور بصارت اپنی مدد اور قوت سے عطا کی ہے۔“