سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ صَلَاةِ النِّسَاءِ جَمَاعَةً وَمَوْقِفِ إِمَامِهِنَّ باب: : خواتین کا باجماعت نماز ادا کرنا، ان کی امام کہاں کھڑی ہوگی ؟
حدیث نمبر: 1506
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ جُمَيْعٍ ، حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي ، عَنْ أُمِّ وَرَقَةَ وَكَانَتْ تَؤُمُّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَذِنَ لَهَا أَنْ تَؤُمَّ أَهْلَ دَارِهَا " .محمد محی الدین
سیدہ ام ورقہ رضی اللہ عنہا (خواتین کی) امامت کیا کرتی تھیں، وہ بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ اجازت دی تھی، وہ اپنے اہل محلہ کی (خواتین کی) امامت کر لیا کرتی تھیں۔