سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ تَلْقِينِ الْمَأْمُومِ لِإِمَامِهِ إِذَا وَقَفَ فِي قِرَاءَتِهِ باب: : مقتدی کا اپنے امام کو تلقین کرنا جب وہ قرات کے درمیان وقوف کرے
حدیث نمبر: 1492
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدِ الزُّهْرِيُّ ، ثنا عُمَرُ بْنُ نَجِيحٍ ، ثنا أَبُو مُعَاذٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، قَالَ : صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةً ، فَقَرَأَ سُورَةً ، فَأَسْقَطَ مِنْهَا آيَةً فَلَمَّا فَرَغَ ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ آيَةَ كَذَا وَكَذَا أَنُسِخَتْ ؟ قَالَ : " لا " ، قُلْتُ : فَإِنَّكَ لَمْ تَقْرَأْهَا ، قَالَ : " أَفَلا لَقَنْتَنِيهَا ؟ " .محمد محی الدین
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں نماز پڑھا رہے تھے، آپ نے ایک سورت پڑھنی شروع کی، آپ نے اس میں سے ایک آیت کو چھوڑ دیا، جب آپ نماز سے فارغ ہوئے، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا فلاں آیت منسوخ ہو گئی ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ میں نے عرض کیا: آپ نے اس کی قراءت نہیں کی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے مجھے لقمہ کیوں نہیں دیا؟“