سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ صَلَاةِ الْمَرِيضِ جَالِسًا بِالْمَأْمُومِينَ باب: : بیمار شخص کا بیٹھ کر لوگوں کو نماز پڑھانا
حدیث نمبر: 1483
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَيْشِيُّ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ وَجِعًا فَأَمَرَ أَبَا بَكْرٍ أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ ، فَوَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خِفَّةً فَجَاءَ فَقَعَدَ إِلَى جَنْبِ أَبِي بَكْرٍ ، فَأَمَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا بَكْرٍ وَهُوَ قَاعِدٌ ، وَأَمَّ أَبُو بَكْرٍ النَّاسَ وَهُوَ قَائِمٌ " .محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی تکلیف تھی، آپ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو لوگوں کو نماز پڑھانے کا حکم دیا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بہتری محسوس کی، تو تشریف لائے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پہلو میں آ کر بیٹھ گئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو نماز پڑھائی، آپ اس وقت بیٹھے ہوئے تھے، جبکہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو کھڑے ہو کر نماز پڑھائی۔