سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ صِفَةِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ وَالْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ وَصِفَةِ الصَّلَاةِ فِي السَّفِينَةِ. باب: : سفر کے دوران نماز کا طریقہ ، کسی عذر کے بغیر دو نمازیں ایک ساتھ ادا کرنا ، کشتی میں نماز ادا کرنے کا طریقہ
حدیث نمبر: 1473
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا جَابِرٌ ، ثنا حُسَيْنُ بْنُ عُلْوَانَ الْكَلْبِيُّ ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لَمَّا بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَعْفَرَ بْنَ أَبِي طَالِبٍ إِلَى الْحَبَشَةِ ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، كَيْفَ أُصَلِّي ؟ قَالَ : " صَلِّ فِيهَا قَائِمًا إِلا أَنْ تَخَافَ الْغَرَقَ " . حُسَيْنُ بْنُ عُلْوَانَ مَتْرُوكٌ.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو حبشہ بھیجا، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم کشتی میں کس طرح نماز ادا کریں گے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس میں کھڑے ہو کر نماز ادا کرو، البتہ تمہیں ڈوبنے کا اندیشہ ہو (تو بیٹھ کر نماز ادا کرو)۔“ اس روایت کا ایک راوی حسین بن علوان متروک ہے۔