سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ فِي السَّفَرِ باب: : سفر کے دوران دو نمازیں ایک ساتھ ادا کرنا
حدیث نمبر: 1459
ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا الْمُنْذِرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا أبِي ، ثنا أبِي ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : " كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ارْتَحَلَ حِينَ تَزُولُ الشَّمْسُ جَمَعَ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ ، وَإِذَا مَدَّ لَهُ السَّيْرُ أَخَّرَ الظُّهْرَ وَعَجَّلَ الْعَصْرَ ، ثُمَّ جَمَعَ بَيْنَهُمَا " .محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سورج ڈھل جانے کے وقت سفر کے لیے روانہ ہونے لگتے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کر لیا کرتے اور جب آپ اس سے پہلے روانہ ہونے لگتے، تو آپ ظہر کی نماز کو موخر کر دیتے تھے اور عصر کی نماز جلدی ادا کر لیتے تھے اور ان دونوں نمازوں کو ایک ساتھ ادا کرتے تھے۔