سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ قَدْرِ الْمَسَافِةِ الَّتِي تُقْصَرُ فِي مِثْلِهَا صَلَاةٌ وَقَدْرِ الْمُدَّةِ باب: : اس مسافت کی مقدار کا بیان جس کی وجہ سے نماز قصر ہوجاتی ہے ، نیز قصر کی مدت کا بیان
حدیث نمبر: 1449
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " أَقَمْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ سَبْعَ عَشْرَةَ نَقْصُرُ الصَّلاةَ " . قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : وَنَحْنُ نَقْصُرُ سَبْعَ عَشْرَةَ ، فَإِنْ زِدْنَا أَتْمَمْنَا.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک سفر کے دوران ایک جگہ پر سترہ دن قیام کیا، اس دوران ہم قصر نماز ادا کرتے رہے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ہم سترہ دن تک قصر نماز ادا کریں گے، اگر اس سے زیادہ قیام کرنا ہو، تو مکمل نماز ادا کریں گے۔