سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ قَضَاءِ الصَّلَاةِ بَعْدَ وَقْتِهَا وَمَنْ دَخَلَ فِي صَلَاةٍ فَخَرَجَ وَقْتُهَا قَبْلَ تَمَامِهَا باب: : نماز کا وقت گزرجانے کے بعد قضاء نماز ادا کرنا جو شخص نماز پڑھناشروع کردے اور اسے مکمل کرنے سے پہلے اس کا وقت گزر جائے (اس کا حکم) ۔
حدیث نمبر: 1445
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْهَيْثَمِ ، ثنا أَبُو شَيْخٍ الْحَرَّانِيُّ ، ثنا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِ هَذِهِ الْقِصَّةِ ، قُلْنَا : أَلا نُصَلِّيهَا فِي غَدٍ ؟ قَالَ : " يَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الرِّبَا ، وَيَأْخُذُهُ " .محمد محی الدین
یہی روایت ایک اور سند کے حوالے سے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے، جس میں اسی طرح کا قصہ ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”ہم نے عرض کی: کیا ہم اسے کل ادا نہ کر لیں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے تمہیں سود سے منع کیا ہے اور خود وصول کرے گا؟“