سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ قَضَاءِ الصَّلَاةِ بَعْدَ وَقْتِهَا وَمَنْ دَخَلَ فِي صَلَاةٍ فَخَرَجَ وَقْتُهَا قَبْلَ تَمَامِهَا باب: : نماز کا وقت گزرجانے کے بعد قضاء نماز ادا کرنا جو شخص نماز پڑھناشروع کردے اور اسے مکمل کرنے سے پہلے اس کا وقت گزر جائے (اس کا حکم) ۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، وَنَصْرُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، قَالا : نا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، ثنا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنَّهُ جَاءَ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي صَلاةَ الْفَجْرِ فَصَلَّى مَعَهُ ، فَلَمَّا سَلَّمَ قَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا هَاتَانِ الرَّكْعَتَانِ ؟ " ، قَالَ : لَمْ أَكُنْ صَلَّيْتُهُمَا قَبْلَ الْفَجْرِ فَسَكَتَ وَلَمْ يَقُلْ شَيْئًا .یحییٰ بن سعید اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا بیان نقل کرتے ہیں: ایک مرتبہ وہ (مسجد میں) آئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز پڑھا رہے تھے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا، تو ان صاحب نے اٹھ کر دو رکعت ادا کیں (جب وہ اس سے فارغ ہوئے)، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: ”یہ دو رکعت کون سی ہیں؟“ انہوں نے عرض کی: میں انہیں فجر سے پہلے ادا نہیں کر سکا تھا (یعنی یہ فجر کی دو سنتیں ہیں)، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، آپ نے کوئی بات ارشاد نہیں فرمائی۔