سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ قَضَاءِ الصَّلَاةِ بَعْدَ وَقْتِهَا وَمَنْ دَخَلَ فِي صَلَاةٍ فَخَرَجَ وَقْتُهَا قَبْلَ تَمَامِهَا باب: : نماز کا وقت گزرجانے کے بعد قضاء نماز ادا کرنا جو شخص نماز پڑھناشروع کردے اور اسے مکمل کرنے سے پہلے اس کا وقت گزر جائے (اس کا حکم) ۔
حدیث نمبر: 1437
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ هَارُونَ الأَسْكَافِيُّ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ شَاهِينَ أَبُو بِشْرٍ ، نا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسِيرٍ لَهُ فَنَامُوا عَنْ صَلاةِ الْفَجْرِ فَاسْتَيْقَظُوا بِحَرِّ الشَّمْسِ فَارْتَفَعُوا قَلِيلا حَتَّى اسْتَقَلَّتْ ثُمَّ أَمَرَ الْمُؤَذِّنَ فَأَذَّنَ ، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ ثُمَّ أَقَامَ الْمُؤَذِّنُ فَصَلَّى الْفَجْرَ " .محمد محی الدین
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر میں شریک تھے، سب لوگ فجر کی نماز کے وقت سوئے رہ گئے، وہ لوگ سورج کی تپش کی وجہ سے بیدار ہوئے، جب سورج تھوڑا بلند ہوا اور اچھی طرح روشن ہو گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے موذن کو حکم دیا، اس نے اذان دی، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی نماز ادا کرنے سے پہلے دو رکعت ادا کیں، موذن نے اقامت کہی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی نماز (قضا کے طور پر) ادا کی۔