سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ قَضَاءِ الصَّلَاةِ بَعْدَ وَقْتِهَا وَمَنْ دَخَلَ فِي صَلَاةٍ فَخَرَجَ وَقْتُهَا قَبْلَ تَمَامِهَا باب: : نماز کا وقت گزرجانے کے بعد قضاء نماز ادا کرنا جو شخص نماز پڑھناشروع کردے اور اسے مکمل کرنے سے پہلے اس کا وقت گزر جائے (اس کا حکم) ۔
حدیث نمبر: 1433
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْبَغَوِيُّ ، ثنا أَبُو بَدْرٍ عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ ، ثنا عَفَّانُ ، ثنا هَمَّامٌ ، قَالَ : سُئِلَ قَتَادَةُ عَنْ رَجُلٍ صَلَّى رَكْعَةً مِنْ صَلاةِ الصُّبْحِ ثُمَّ طَلَعَتِ الشَّمْسُ ، قَالَ : حَدَّثَنِي خِلاسٌ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " يُتِمُّ صَلاتَهُ " .محمد محی الدین
ہمام بیان کرتے ہیں: قتادہ سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو صبح کی نماز کی ایک رکعت ادا کر چکا ہو اور پھر سورج نکل آئے، تو قتادہ نے بتایا: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان منقول ہے: ”ایسا شخص اپنی نماز مکمل کرے گا۔“