سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ الرُّجُوعِ إِلَى الْقُعُودِ قَبْلَ اسْتِتْمَامِ الْقِيَامِ باب: : (بھولنے کی صورت میں) پورا کھڑا ہونے سے پہلے دوبارہ بیٹھ جانا۔
حدیث نمبر: 1418
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْعَدَنِيُّ . ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ ، ثنا سُفْيَانُ ، ثنا جَابِرٌ ، ثنا الْمُغِيرَةُ بْنُ شُبَيْلٍ الأَحْمَسِيُّ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا قَامَ الإِمَامُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ فَإِنْ ذَكَرَ قَبْلَ أَنْ يَسْتَتِمَّ قَائِمًا فَلْيَجْلِسْ ، وَإِنِ اسْتَتَمَّ قَائِمًا فَلا يَجْلِسْ وَسَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ " . وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْفِرْيَابِيُّ ، ومُؤَمَّلٌ ، وَغَيْرُهُمَا ، عَنِ الثَّوْرِيِّ.محمد محی الدین
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب امام دو رکعت ادا کرنے کے بعد (بیٹھنے کی بجائے) کھڑا ہو جائے، تو اگر اسے پورا کھڑے ہونے سے پہلے ہی یہ بات یاد آ جائے، تو اسے بیٹھ جانا چاہیے، لیکن اگر وہ پورا کھڑا ہو چکا ہو، تو پھر وہ نہ بیٹھے اور بعد میں سجدہ سہو کر لے۔“ دیگر راویوں نے اسے اسی طرح نقل کیا ہے۔