سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ سُجُودِ السَّهْوِ بَعْدَ السَّلَامِ باب: : سجدہ سہو سلام پھیرنے کے بعد کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 1412
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ بُحَيْنَةَ ، قَالَ : " صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ فَقَامَ فِي اثْنَتَيْنِ وَلَمْ يَجْلِسْ ، فَلَمَّا قَضَى صَلاتَهُ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ ثُمَّ سَلَّمَ بَعْدَ ذَلِكَ " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن بحینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ظہر کی نماز پڑھائی، آپ دو رکعت پڑھنے کے بعد کھڑے ہو گئے، آپ بیٹھے نہیں، جب آپ نے نماز مکمل کر لی، تو دو مرتبہ سجدہ سہو کیا اور پھر اس کے بعد سلام پھیرا۔