سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ الْبِنَاءِ عَلَى غَالِبِ الظَّنِّ باب: : غالب گمان پر بنیاد رکھنا
حدیث نمبر: 1410
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ السُّكَيْنِ أَبُو مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، ثنا مِسْعَرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أَنْسَى كَمَا تَنْسَوْنَ ، فَأَيُّكُمْ شَكَّ فِي صَلاتِهِ فَلْيَنْظُرْ أَحْرَى ذَلِكَ بِالصَّوَابِ ، فَلْيُتِمَّ عَلَيْهِ ثُمَّ يَسْجُدُ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”میں بھی انسان ہوں، میں بھول جاتا ہوں، جس طرح تم لوگ بھول جاتے ہو، اگر کسی شخص کو اپنی نماز کے بارے میں شک ہو جائے، تو وہ اس بات کا جائزہ لے کہ کون سی صورت نماز کے درست ہونے کے قریب ہے، پھر اسی حساب سے نماز کو مکمل کر لے اور پھر دو مرتبہ سجدہ سہو کر لے۔“