حدیث نمبر: 1401
حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يُونُسَ بْنِ يَاسِينَ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِي صَلاتِهِ فَإِنِ اسْتَيْقَنَ أَنَّهُ قَدْ صَلَّى ثَلاثًا فَلْيُصَلِّ وَاحِدَةً بِرَكْعَتِهَا وَسَجْدَتَيْهَا ، ثُمَّ لِيَتَشَهَّدْ فَإِذَا فَرَغَ فَلَمْ يَبْقَ إِلا أَنْ يُسَلِّمَ فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ ثُمَّ يُسَلِّمُ ، فَإِنْ كَانَ صَلَّى ثَلاثًا وَكَانَتِ الرَّكْعَةُ الَّتِي صَلَّى رَابِعَةً كَانَتِ السَّجْدَتَانِ تَرْغِيمًا لِلشَّيْطَانِ ، وَإِنْ كَانَ صَلَّى أَرْبَعًا وَكَانَتِ الرَّكْعَةُ الَّتِي صَلَّى خَامِسَةً شَفَعَهَا بِسَجْدَتَيْنِ " .
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب کسی شخص کو اپنی نماز کے بارے میں شک ہو جائے، اگر اسے یہ یقین ہو کہ وہ تین رکعت ادا کر چکا ہے، تو وہ مزید ایک رکعت ادا کرے اور دو سجدے کرے، پھر اس کے بعد تشہد میں بیٹھے اور پھر جب اس سے فارغ ہو جائے اور کچھ پڑھنے کے لیے باقی نہ رہ جائے، صرف سلام پھیرنا ہو، اس وقت وہ دو سجدے سہو کر لے، پھر وہ سلام پھیر دے، اگر اس نے تین رکعت ادا کی تھی، تو اب جو رکعت ادا کی ہے، وہ چوتھی رکعت ہو جائے گی اور سجدہ سہو کے دونوں سجدے شیطان کی ناک کو خاک آلود کر دیں گے اور اگر اس نے پہلے چار رکعت ادا کی تھی، تو اب جو اس نے ادا کی ہے، اس کے ساتھ یہ پانچویں ہو جائے گی اور یہ دونوں سجدے اس پانچویں رکعت کو جفت کر دیں گے۔“

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الصلاة / حدیث: 1401
تخریج حدیث «أخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2668، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 587، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1401، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 5285»