سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ صَلَاةِ الْإِمَامِ وَهُوَ جُنُبٌ أَوْ مُحْدِثٌ باب: : امام جب جنابت یا بےوضو حالت میں ہو، اس وقت اس کا نماز ادا کرنا
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ بِمِصْرَ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدِ بْنِ بِشْرٍ ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ ، ثنا أبِي ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : " دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلاتِهِ فَكَبَّرَ وَكَبَّرْنَا مَعَهُ ، ثُمَّ أَشَارَ إِلَى الْقَوْمِ كَمَا أَنْتُمْ ، فَلَمْ نزل قِيَامًا حَتَّى أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِ اغْتَسَلَ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ مَاءً " . خَالَفَهُ عَبْدُ الْوَهَّابِ الْخَفَّافُ.سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کا آغاز کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں ہم نے بھی تکبیر کہی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حاضرین کو اشارہ کیا کہ تم جس حالت میں ہو، ایسے ہی رہنا، تو ہم قیام کی حالت میں رہے، یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم غسل کر کے آئے تھے، آپ کے سر سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے۔ عبدالوہاب نامی راوی نے اس کے برعکس روایت نقل کی ہے۔