سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ صَلَاةِ الْإِمَامِ وَهُوَ جُنُبٌ أَوْ مُحْدِثٌ باب: : امام جب جنابت یا بےوضو حالت میں ہو، اس وقت اس کا نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 1361
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالا : نا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِي مَذْعُورٍ ، ثنا وَكِيعٌ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَ إِلَى الصَّلاةِ فَلَمَّا كَبَّرَ انْصَرَفَ ، وَأَوْمَأَ إِلَيْهِمْ : أَيْ كَمَا أَنْتُمْ ، ثُمَّ خَرَجَ ثُمَّ جَاءَ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ فَصَلَّى بِهِمْ فَلَمَّا انْصَرَفَ ، قَالَ : " إِنِّي كُنْتُ جُنُبًا فَنَسِيتُ أَنْ أَغْتَسِلَ " .محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے تشریف لائے، جب آپ نے تکبیر کہی، تو پھر آپ وہاں سے واپس مڑ گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو اشارہ کیا کہ تم جس حالت میں ہو، ویسے ہی رہو، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، جب آپ تشریف لائے، تو آپ کے سر سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے، آپ نے لوگوں کو نماز پڑھائی، نماز سے فارغ ہونے کے بعد آپ نے ارشاد فرمایا: ”میں جنابت کی حالت میں تھا اور مجھے غسل کرنا یاد نہیں رہا۔“