سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ ذِكْرِ وُجُوبِ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي التَّشَهُّدِ وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ فِي ذَلِكَ باب: : تشہد میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجنا واجب ہے ، اس بارے میں منقول روایات کا اختلاف
حدیث نمبر: 1340
ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ كَعْبٍ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ الْخَزَّازُ . ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا أبِي ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ ، ثنا عَمْرُو بْنُ شِمْرٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَا أَبَا بُرَيْدَةَ ، إِذَا جَلَسْتَ فِي صَلاتِكَ فَلا تَتْرُكَنَّ التَّشَهُّدَ وَالصَّلاةَ عَلَيَّ فَإِنَّهَا زَكَاةُ الصَّلاةِ ، وَسَلِّمْ عَلَى جَمِيعِ أَنْبِيَاءِ اللَّهِ وَرُسُلِهِ ، وَسَلِّمْ عَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ " .محمد محی الدین
عبداللہ بن بریدہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے بریدہ! جب تم نماز میں تشہد میں بیٹھو، تشہد کے کلمات اور مجھ پر درود بھیجنا ہرگز ترک نہ کرنا، کیونکہ یہ نماز کی زکوٰة ہے، اور اللہ تعالیٰ کے تمام انبیاء اور رسولوں پر بھی سلام بھیجنا اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام بھیجنا۔“