سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ مَنْ أَدْرَكَ الْإِمَامَ قَبْلَ إِقَامَةِ صُلْبِهِ فَقَدْ أَدْرَكَ الصَّلَاةَ باب: : جو شخص امام کے کمر اٹھانے سے پہلے امام کو پالے ، اس نے نماز کو پا لیا۔
حدیث نمبر: 1314
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا إبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، ثنا نَافِعُ بْنُ يَزِيدَ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ الْمَدَنِيُّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي الْعَتَّابِ ، وَابْنُ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا جِئْتُمْ إِلَى الصَّلاةِ وَنَحْنُ سُجُودٌ فَاسْجُدُوا وَلا تَعُدُّوهَا ، وَمَنْ أَدْرَكَ الرَّكْعَةَ فَقَدْ أَدْرَكَ الصَّلاةَ " .محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب تم نماز کے لیے آؤ اور ہم سجدے کی حالت میں ہوں، تو تم بھی سجدے میں چلے جاؤ، لیکن اس کو رکعت شمار نہ کرنا اور جو شخص ایک رکعت کو پالے، اس نے نماز کو پا لیا۔“