سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ صِفَةِ مَا يَقُولُ الْمُصَلِّي عِنْدَ رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ باب: : نمازی رکوع اور سجدے میں کیا پڑھے
حدیث نمبر: 1298
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ ، نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا رَكَعَ أَحَدُكُمْ فَسَبَّحَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ فَإِنَّهُ يُسَبِّحُ لِلَّهِ مِنْ جَسَدِهِ ثَلاثَةٌ وَثَلاثُونَ وَثَلاثُمِائَةِ عَظْمٍ وَثَلاثَةٌ وَثَلاثُونَ وَثَلاثُ مِائَةِ عِرْقٍ " .محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب کوئی شخص رکوع کرے، تو تین مرتبہ تسبیح پڑھے، کیونکہ وہ اپنے جسم کے ساتھ تسبیح پڑھ رہا ہو گا اور اس کے ساتھ تین سو تینتیس ہڈیاں اور تین سو تینتیس رگیں اللہ کی تسبیح بیان کر رہی ہوں گی۔“