سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
مَا يَقُولُ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ . باب: : رکوع سے سر اٹھاتے وقت کیا پڑھاجائے گا ؟
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، ثنا أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ ، ثنا يَحْيَى بْنُ يُوسُفَ الزِّمِّيُّ ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِأَصْحَابِهِ ، فَلَمَّا قَضَى صَلاتَهُ أَقْبَلَ عَلَيْهِمْ بِوَجْهِهِ ، فَقَالَ : " أَتَقْرَءُونَ فِي صَلاتِكُمْ وَالإِمَامُ يَقْرَأُ ؟ " ، فَسَكَتُوا ، قَالَهَا ثَلاثًا . فَقَالَ قَائِلٌ أَوْ قَائِلُونَ : إِنَّا لَنَفْعَلُ ، قَالَ : " فَلا تَفْعَلُوا وَلْيَقْرَأْ أَحَدُكُمْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فِي نَفْسِهِ " . لَفْظُ حَدِيثِ الْفَارِسِيِّ .سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو نماز پڑھائی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو آپ نے ان کی طرف رخ کر کے ارشاد فرمایا: ”کیا تم لوگ نماز کے دوران قراءت کر رہے تھے جب کہ امام قراءت کر رہا تھا؟“ لوگ خاموش رہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ ارشاد فرمائی، تو ایک صاحب بولے: چند حضرات نے یہ بات بیان کی ہے: ہم نے ایسا ہی کیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ایسا نہ کیا کرو، تم لوگ دل میں سورة الفاتحہ پڑھ لیا کرو۔“ یہ الفاظ فارسی نامی راوی کے ہیں۔