سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
مَا يَقُولُ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ . باب: : رکوع سے سر اٹھاتے وقت کیا پڑھاجائے گا ؟
حدیث نمبر: 1284
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ كَعْبٍ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ الْخَزَّازُ . ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا أبِي ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ الْخَزَّازُ ، ثنا عَمْرُو بْنُ شِمْرٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَا بُرَيْدَةُ إِذَا رَفَعْتَ رَأْسَكَ مِنَ الرُّكُوعِ فَقُلْ : سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ، اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَاءِ وَمِلْءَ الأَرْضِ وَمِلْءَ مَا شِئْتَ بَعْدُ " .محمد محی الدین
عبداللہ بن بریدہ رحمہ اللہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے بریدہ! جب تم رکوع سے سر اٹھاؤ، تو یہ پڑھو: ’سمع اللہ لمن حمدہ، اللھم ربنا لك الحمد ملء السماء وملء الارض وملء ما شئت من شیء بعد‘۔“ اللہ تعالیٰ نے اس شخص کی بات سن لی، جس نے اس کی حمد کی۔ ”اے اللہ، اے ہمارے پروردگار! حمد تیرے لیے مخصوص ہے، جو اتنی ہو، جو آسمان کو بھر دے اور زمین کو بھر دے اور ان کے علاوہ جس چیز کو تو چاہے، اسے بھی بھر دے۔“