سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ ذِكْرِ نَسْخِ التَّطْبِيقِ وَالْأَمْرِ بِالْأَخْذِ بِالرُّكَبِ باب: : تطبیق اور گھٹنوں کو پکڑنے کا حکم منسوخ ہے
حدیث نمبر: 1282
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثنا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، بِهَذَا ، وَقَالَ : " فَكَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ ، فَلَمَّا رَكَعَ طَبَّقَ يَدَيْهِ بَيْنَ رُكْبَتَيْهِ " ، فَبَلَغَ ذَلِكَ سَعْدًا ، فَقَالَ : صَدَقَ أَخِي ، كُنَّا نَفْعَلُ هَذَا ، ثُمَّ أُمِرْنَا بِهَذَا ، " وَوَضَعَ الْكَفَّيْنِ عَلَى الرُّكْبَتَيْنِ " . هَذَا إِسْنَادٌ ثَابِتٌ صَحِيحٌ.محمد محی الدین
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: انہوں نے تکبیر کہی، دونوں ہاتھوں کو بلند کیا، پھر جب وہ رکوع میں گئے، تو دونوں ہاتھ جوڑ کر دونوں گھٹنوں کے درمیان رکھ لیے۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں پتہ چلا، تو انہوں نے فرمایا: میرے بھائی نے ٹھیک کہا ہے، ہم پہلے اسی طرح کیا کرتے تھے، لیکن پھر ہمیں یہ حکم دیا گیا کہ ہم دونوں ہتھیلیاں دونوں گھٹنوں پر رکھ لیا کریں۔ یہ سند ثابت ہے اور صحیح ہے۔