سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ ذِكْرِ نَسْخِ التَّطْبِيقِ وَالْأَمْرِ بِالْأَخْذِ بِالرُّكَبِ باب: : تطبیق اور گھٹنوں کو پکڑنے کا حکم منسوخ ہے
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، ثنا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَاصِمَ بْنَ كُلَيْبٍ ، يَذْكُرُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : " عَلَّمَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلاةَ فَرَفَعَ يَدَيْهِ ، ثُمَّ رَكَعَ وَطَبَّقَ وَجَعَلَ يَدَيْهِ بَيْنَ رُكْبَتَيْهِ " . فَبَلَغَ ذَلِكَ سَعْدًا ، فَقَالَ : صَدَقَ أَخِي ، كُنَّا نَفْعَلُ هَذَا ، ثُمَّ أُمِرْنَا بِهَذَا " وَجَعَلَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ ، يَعْنِي فِي الرُّكُوعِ " .سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھنے کی تعلیم دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رفع یدین کیا اور پھر آپ رکوع میں چلے گئے اور دونوں ہاتھوں کو ملا لیا اور دونوں ہاتھ گھٹنوں کے درمیان رکھ لیے۔ (راوی کہتے ہیں) اس روایت کا سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو پتہ چلا، تو انہوں نے فرمایا: میرے بھائی (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) نے ٹھیک کہا ہے، ہم پہلے ایسا ہی کرتے تھے، لیکن پھر ہمیں اس طرح کرنے کا حکم دیا گیا، پھر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے دونوں ہاتھ گھٹنوں کے اوپر رکھے (اس سے مراد یہ ہے: رکوع میں ایسا کرنے کا حکم دیا گیا)۔