حدیث نمبر: 1275
حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، ثنا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا سَعْدَانُ بْنُ يَزِيدَ ، وعَلِيُّ بْنُ أَشْكَابٍ ، والْحُسَيْنُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْبُسْتَنْبَانِيُّ ، قَالُوا : نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : قَالَ سَمُرَةُ بْنُ جُنْدُبٍ : حَفِظْتُ سَكْتَتَيْنِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصَّلاةِ ، وَقَالَ الْحُسَيْنُ بْنُ سَعِيدٍ : قَالَ سَمُرَةُ : " حَفِظْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَكْتَتَيْنِ فِي الصَّلاةِ : سَكْتَةٌ إِذَا كَبَّرَ الإِمَامُ حَتَّى يَقْرَأَ ، وَسَكْتَةٌ إِذَا فَرَغَ مِنْ قِرَاءَةِ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ " . فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ ، فَكَتَبُوا إِلَى الْمَدِينَةِ إِلَى أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، فَصَدَّقَ سَمُرَةَ الْحَسَنُ مُخْتَلِفٌ فِي سَمَاعِهِ مِنْ سَمُرَةَ ، وَقَدْ سَمِعَ مِنْهُ حَدِيثًا وَاحِدًا وَهُوَ حَدِيثُ الْعَقِيقَةِ ، فِيمَا زَعَمَ قُرَيْشُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ.
محمد محی الدین

سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات یاد ہے آپ نماز کے دوران دو مرتبہ سکوت کرتے تھے، ایک اس وقت جب امام نے تکبیر کہہ دی ہو اور قراءت شروع کرنی ہو اور دوسرا سکوت اس وقت ہوتا تھا جب آپ سورہ فاتحہ پڑھ کر فارغ ہوتے تھے۔ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے اس بات کو تسلیم نہیں کیا، تو ان لوگوں نے مدینہ منورہ میں سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں خط لکھا تو انہوں نے سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ کے بیان کی تصدیق کی۔ حسن بصری کے سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے احادیث کے سماع کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ حسن بصری نے ان سے ایک حدیث سنی ہے اور یہ وہ حدیث ہے جو عقیقہ کے بارے میں ہے جسے قریش بن انس نے حبیب نامی راوی سے نقل کیا ہے۔

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الصلاة / حدیث: 1275
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح ، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1578، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1807، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 785، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 777، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 251، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1279، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 844، 845، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1182، 1275، 1276، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 20398»
«قال الدارقطني: إسناده ثقات ، الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام: (5 / 145)»