سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ التَّأْمِينِ فِي الصَّلَاةِ بَعْدَ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَالْجَهْرِ بِهَا باب: : نماز کے دوران سورة فاتحہ کے بعد آمین کہنا : اسے بلند آواز سے کہنا
حدیث نمبر: 1267
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْكِنْدِيُّ ، ثنا وَكِيعٌ ، وَالْمُحَارِبِيُّ ، قَالا : ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ حُجْرٍ أَبِي الْعَنْبَسِ وَهُوَ ابْنُ عَنْبَسٍ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، إِذَا قَالَ : " غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7 ، قَالَ : آمِينَ " ، يَمُدُّ بِهَا صَوْتَهُ . قَالَ أَبُو بَكْرٍ : هَذِهِ سُنَّةٌ ، تَفَرَّدَ بِهَا أَهْلُ الْكُوفَةِ ، هَذَا صَحِيحٌ وَالَّذِي بَعْدَهُ.محمد محی الدین
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب امام ’غیر المغضوب علیھم ولا الضالین‘ پڑھے، تو وہ آمین کہے اور اس میں آواز کو کھینچے۔“ ابوبکر رحمہ اللہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: ایسا کرنا سنت ہے۔ اس روایت کو نقل کرنے میں اہل کوفہ منفرد ہیں۔ یہ روایت مستند ہے اور اس کے بعد والی روایت بھی مستند ہے۔