سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان " امام کو اس لیے مقرر کیا گیا ہے تاکہ اس کی پیروی کی جائے" ۔
حدیث نمبر: 1264
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الرَّازِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الرَّازِيُّ ، ثنا أَبُو يَحْيَى التَّيْمِيُّ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ كَانَ لَهُ إِمَامٌ فَقِرَاءَتُهُ لَهُ قِرَاءَةٌ " . أَبُو يَحْيَى التَّيْمِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عُبَادَةَ ضَعِيفَانِ.محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جس شخص کا امام ہو تو امام کا قراءت کرنا اس کا قراءت کرنا شمار ہو گا۔“ ابویحییٰ تیمی اور محمد بن عبادیہ دونوں ضعیف ہیں۔